گلگت (پ ر) ضلع نگر کو آفات زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں لوگ گھروں میں محصور سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اخبارات کی حد تک ہے، پسن مناپن،ساس ویلی اور نگر خاص کو ریڈ زون قرار دینے کے باوجود مناسب سہولیات کی عدم فراہمی افسوس ناک ہے ان خیالا ت کا اظہار مرکزی امامیہ کونسل کے صدر وزیر محمد مظفر عباس نے مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں کابینہ اور رابطہ کمیٹی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


































