عبادات، عزاداری ا یمان کا حصہ ہیں لیکن جان کی حفاظت شرعی فریضہ ہے
اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے،ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے،اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طبی ماہرین کی ہدایات میں غفلت برتی گئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ ظلم ہو گا،انہوں نے کہا کہ عبادات، عزاداری اور دیگر مذہبی رسومات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہیں تاہم انسانی جان کی حفاظت اولین شرعی فریضہ ہے،انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نفی ہے۔


































