جنسی ہراسانی،ٹیکس فراڈ اور کاروبار ہتھیانے کے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت چھوڑتے ہی رشوت دینے، جنسی ہراسانی، ٹرمپ آرگنائزیشن کے ٹیکس، بینک اورریئل اسٹیٹ فراڈ کے مقدمات کاسامنا کرناپڑے گا، صدارت سے الگ ہوتے ہی ا ±نہیں تمام مقدمات میں حاصل استثنا ختم ہوجائے گا، نیویارک میں ٹیکس فراڈ کی کئی قسمیں سنگین جرائم کے زمرے میں آتی ہیں اور ان پر لمبی قید کی سزائیں سنائی جا سکتی ہیں ،ٹرمپ پر ایسے الزامات بھی لگتے رہے ہیں کہ انھوں نے بطور صدر اپنے آپ کو مالی فوائد پہنچائے ہیں ،ٹرمپ کی بھتیجی نے بھی حال ہی میں منظر عام پر آنےوالی کتاب میں ان پر مختلف الزامات عائد کئے ہیں اور ان پر اپنے کاروبار ہتھیانے کا مقدمہ بھی دائر کیاہے


































