کسی نے ساتھ نہیں دیا، 6جنوری کو واشنگٹن میں سب کو دیکھ لوں گا،ٹرمپ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات میں ساتھ نہ دینے پر سپریم کورٹ کے بعدمحکمہ داخلہ ،ایف بی آئی اور اپنی پارٹی کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں ،ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کو بدلنے کے معرکے میں کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور انہیں تنہا چھوڑ دیا اور اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا، وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کی چوری کو روکنے کے لئے تمامتر قانونی طریقوں کا سہارا لیں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ چھ جنوری کو سب کو دیکھ لیں گے انہوں نے اپنے حامیوں کو چھ جنوری کو واشنگٹن میں بھرپور احتجاج کی کال دی ہے۔


































