ملزم نے سال بھر میں بٹ کوائن کے ذریعہ 10لاکھ روپے شام بھیجے
کراچی (نیو زڈیسک) شام میں داعش کے دہشت گردوں کومالی معاونت فراہم کرنے والا ملزم کراچی سے پکڑاگیا، ملزم عمر خالد اب تک لاکھوں روپے شام منتقل کر چکا ہے ، ملزم عمر خالد نے موبائل فون والا ایزی پیسہ اکاونٹ بنایا ہوا تھا، جس سے ملزم پیسے جمع کرتا اور انہیں حیدر آباد میں ایک اور اکاونٹ میں منتقل کردیتا ،حیدرآباد میں ملزم ضیا پیسوں کو ڈالر اور پھر بٹ کوائن میں منتقل کرکے شام منتقل کر دیتا تھا،ملزمان ایک سال کے اندر 10لاکھ روپے سے زائد منتقل کر چکے ہیں، عمر خالد این ای ڈی یونی ورسٹی کے فائنل ائیر میں تعلیم حاصل کررہا تھا


































