دستاویز سینیٹ میں پیش،حامیوں کوبغاوت پر اکسانے کے الزامات
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا، ایوان بالا میں پیش کی گئی دستاویزات میں ڈونلڈ ٹرمپ پراپنے حامیوں کوبغاوت کے لیے اکسانے اورہجوم کو کیپٹل ہل پردھاوا بولنے کی ترغیب دینے کے الزامات ہیں ،ایوان بالا فیصلہ کرے گا کہ ٹرمپ کامواخذہ یاانہیں دوسری بار صدارتی امیدوار بننے سے روکا جائے یا نہیں، سینیٹ میں سابق صدر کو مجرم ٹھہرانے یا انہیں الزامات سے بری کرنے کی کارروائی آٹھ فروری سے شروع ہو گی ، سینیٹ میں اکثریتی ڈیموکریٹ دھڑے کے لیڈر چک شومرنے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کے کیس کی کارروائی میں تیزی لائی جائے گی، اس معاملے میں زیادہ دیر کرنا مناسب نہیں کیونکہ سینیٹ میں دوسرے کام بھی ہیں جنہیں انجام دینا ہے


































