حامیوں میں خوشی کی لہر، سیاسی دھارے میں کردار اداکرنے پر زور
طرابلس (نیوز ڈیسک)لیبیا کے سابق حکمران لیڈر مقتول کرنل معمر قذافی کے بڑے صاحب زادے سیف الاسلام قذافی طویل روپوشی کے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ،سیف الاسلام کے منظرعام پر آنے پر ان کے حامیوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے،جون 2017 میں زنتان جیل سے رہائی کے بعد سے سیف الاسلام منظر عام سے غائب رہے،ان کے ایک حامی نے کہا کہ سیف الاسلام کو اب مزید روپوش نہیں رہنا چاہیے۔ اندرون اور بیرون ملک ان کا ہرچاہنے والا انہیں موجودہ سیاسی دھارے میں دیکھنا چاہتا ہے، انہیں موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔


































