ایک ملزم پروفیسر انوار احمد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب سے متعلق مواد کی تشہیر کے مقدمے میں 3قادیانی ملزمان عبد الوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمدسلطانی کو سزائے موت سنادی، جبکہ ایک ملزم پروفیسر انوار احمد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،عدالت نے چار مفرور ملزمان طیب سردار، راو قیصر شہزاد، فراز پرویز اور پرویز اقبال کے ناقابلِ ضمانت دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے، مقدمے میں ضابطہ فوجداری کے تحت توہینِ رسالت، توہین صحابہ، توہین قرآن اور توہین مذہب سے متعلق تمام دفعات شامل تھیں،یہ مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر 19 مارچ 2017 کو حافظ احتشام احمد کی مدعیت میں ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔


































