تمام تر تقریبات اور اجتماعات 15 اپریل تک معطل رہیں گے
لاہور/کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث سندھ اور پنجاب میں تمام درگاہیں اور مزارات کو 15 اپریل تک بندکردیا گیا، محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق داتا دربار کی مسجد نماز کے اوقات میں کھولی جائے گی اور نماز کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گاجبکہ پنجاب کے 547 مزارات 15 اپریل تک بند کئے گئے ہیں ،ادھرمحکمہ اوقاف سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں درگاہیں اور مزارات 15 اپریل تک بند رہیں گے ، مزارات اور درگاہوں میں ہونے والی تمام تر تقریبات اور اجتماعات 15 اپریل تک معطل رہیں گے


































