ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کابینہ سے خطاب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ہزارہ برادری سے مذاکرات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کر رہے ہیں، بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سانحہ مچھ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے


































