Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

ریحان اعظمی کے بغیرمرثیہ و نوحوں کی تاریخ ادھوری ہے

وہ منفرد اسلوب کے سبب علمی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے، علامہ ناصر عباس
لاہور(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے نامور ادیب، مصنف و شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے علم و ادب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ریحان اعظمی سرمایہ ملت تھے، ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے، پاکستانی شعرا میں ریحان اعظمی وہ قدآور شخصیت تھے، جنہوں نے مدح اہلبیت (ع) میں سب سے زیادہ لکھا۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وطن عزیز میں مرثیہ و نوحوں کی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ریحان اعظمی کی ساری زندگی مدح اہلبیت اطہار علیہم السلام میں بسر ہوئی، ان کے تخلیق کردہ نوحوں ، مرثیوں ، منقبت اور شاعری کی بین الا اقوامی سطح پر پذیرائی ان کے غیر معمولی علمی و ادبی شخصیت ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریحان اعظمی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ، وہ اپنے منفرد اسلوب کے سبب علمی و ادبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کی دعا کی ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular