ماسکو(نیوز ڈیسک) روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے اپنے اتحادی ملکوں میں جدید قسم کے جوہری ہتھیار نصب کئے جانے کے سلسلے میں سخت انتباہ دیا ہے ، سرگئی ریابکوف نے ایک آنلائن کانفرنس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے غیر جوہری اتحادی ملکوں میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ان ملکوں کے فوجیوں کی جوہری تربیت کے عمل سے گریز کرے۔


































