امریکا دھمکیاں نہ دے روسی دفاعی نظام پر دوبارہ مذاکرات شروع کرے
انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھونس دھمکی سے باز رہے کیونکہ اب یہ طریقہ کار لاحاصل ہو چکا ہے ،ترک وزیر دفاع نے امریکا پر زور دیا کہ وہ روسی دفاعی نظام کی خریداری کے تنازعے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرے اور دھمکیوں اور پابندیوں سے گریز کرے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی دوسری کھیپ کی خریداری کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔


































