Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

دشمن زیادہ دباؤ پالیسی سے ہمیں جھکا نہیں سکے گا،حسن روحانی

ملک حالتِ جنگ میں ہے،اس لئے حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر سکی
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے،اس لئے حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر سکی، حکومت نے حالتِ امن میں وعدے کیے تھے لیکن اس وقت ہم حالتِ جنگ میں ہیں امن اور جنگ کے حالات مختلف ہوتے ہیں،یہ جنگ ہم نے نہیں چھیڑی تھی، یہ دشمن نے شروع کی تھی،دشمن نے 2018 سے ایران کے خلاف مکمل پیمانے پراقتصادی جنگ مسلط کررکھی ہے،روحانی نے کہا کہ دشمنوں کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ وہ ہمیں زیادہ سے زیادہ دباؤ کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتاان کا مقصد ہمیں مذاکرات کی میز پرلانا ہے۔ وہ ہم سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں لیکن یہ ناممکن ہے،انھوں نے کہاکہ ایرانی معیشت کی جڑیں پابندیوں کے باوجود مضبوط ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular