دن میں کھانے پینے کی سرگرمیاں چھپانے کی ممانعت نہیں ہو گی
دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں روزے کے اوقات میں کھلے بندوں کھانے پینے پر عائد پابندی ختم کردی گئی، محکمہ اقتصادی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ریستوران میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی سرگرمیوں کو چھپانے کی ممانعت نہیں ہو گی، ریستوران کے اندر صارفین کو پردے لگا کر یا کوئی رکاوٹ کھڑی کرنے کے بغیر خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہو گی،متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ماہِ صیام کے احترام میں کھانے کی اشیا کو روزہ داروں کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے ریستوران کو پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔


































