عراق کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی صدر برہم صالح نے شہید قاسم سلیمانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُنہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کا سب سے بڑا حامی قرار دیا ہے، اسکائی نیوزعربی سے انٹرویو میں برہم صالح کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی وہ شخصیت ہیں جو داعش کے حملوں کے دوران ہماری مدد کو آئے اور ہم میں سے کسی کو بھی انکار نہیں کرنا چاہیے ،انہوںنے عراق میں اصلاحات کے معاملے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط اور پائیدار حکومت کی ضرورت ہے، ملک کے موجودہ سیاسی ڈھانچے میں لاتعداد نقائص پائے جاتے ہیں اور یہ نظام عوام کی خواہشات پر پورا نہیں اترتا ،عراقی صدر نے واضح کیا کہ ملک کو اس وقت قومی مکالمے اور سرجوڑ کر مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- داعش کیخلاف شہید سلیمانی سب سے پہلے مدد کو آئے…


































