20 ملزموں کے خلاف مکمل چارج شیٹ عدالت میں پیش
انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی نے سعودی حکومت کی پالیسیوں کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں نئی تفصیلات سے پردہ اٹھادیا، قتل کی سازش اور اقدامِ قتل میں ملوث 20 ملزموں کے خلاف مکمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی گئی، چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 افراد قتل کی سازش کے ذمہ دار ہیں جبکہ 18 افرادنے سازش کو عملی جامہ پہنایا، اٹارنی جنرل کے مطابق چارج شیٹ میں سعودی انٹیلی جنس کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر احمد عسیری اور سعودی مشیر سعود القحطانی پر قتل پر اکسانے کا الزام ہے، خاشقجی کے کمپیوٹر کا جائزہ لینے سے پتہ چلا ہے کہ انھیں ٹوئیٹر پیج پر متعدد بار دھمکیاں دی گئی تھیں۔


































