Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

جامعہ عروة الوثقی میں جدید لائبریری مکتبہ الکتاب مبین کا افتتاح

ہم نے امت کو فرقہ واریت سے نکال کر جسد واحد بنانا ہے، علامہ جواد نقوی
لاہور(نیوز ڈیسک) جامعہ عروة الوثقی میں دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق لائبریری ”مکتبہ الکتاب مبین“ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ تحریک منہاج القران کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسین محی الدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام سمیت مفکرین اور دانشور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مقررین نے اپنے خطابات میں علامہ سید جواد نقوی کی اس شاندار کاوش کو سراہا، مقررین نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی پاکستان میں امن کے حقیقی سفیر اور ترجمان ہیں ، جو وحدت امت کیلئے کوشاں ہیں ، علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ کتاب سے رشتہ جوڑ کر ہی اپنی دنیا و آخرت کو سنوارا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور کے مرکز میں ایک جدید ترین لائبریری کا اضافہ کیا ہے جس میں دو لاکھ سے زائد کتب ہیں جبکہ اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی مزین کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نے بہت زیادہ نقصان کیا، اسی فرقہ واریت سے امت گروہ در گروہ تقسیم ہوتی گئی، مگر ہم نے امت کو فرقہ واریت سے نکال کر جسد واحد بنانا ہے اور اس میں احساس پیدا کرنا ہے کہ امت کے افراد اپنے بھائیوں کا احساس جسد واحد کی مانند کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular