بیروت (نیوز ڈیسک) بڑی عالمی طاقتوں نے بیروت دھماکے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فراخدلانہ امداد دینے کے وعدے کیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ لبنانی عوام کو مایوس نہیں کریں گے فرانس کے زیراہتمام ٹیلی امدادی کانفرنس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ” امداد بروقت ، مناسب اور لبنانی عوام کی ضروریات کے عین مطابق ہونی چاہیے،یہ مکمل شفافیت کے ساتھ لبنانی عوام کو براہِ راست مہیا کی جانی چاہیے


































