Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

بہشت موعود کی تلاش

غاصب اسرائیل گذشتہ چند دنوں سے سکیورٹی کے بھیانک چیلنجوں کا شکار ہے۔ غزہ سے داغے گئے درجنوں میزائلوں نے گنبد آہنی جیسے ناقابل تسخیر دفاعی نظام کی حقیقت کو آشکار کر دیا ہے۔ صیہونی شہری ابھی اس خوف سے باہر نہیں آئے تھے کہ شام سے بھی اسرائیل پر میزائل داغا گیا۔ صیہونی حکام نے شروع میں خبروں کو دبانے کی کوشش کی تھی مگر بعد میں اعتراف کیا تھا کہ شام سے داغا جانے والا ایک میزائل ایٹمی تنصیبات کے قریب گرا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔ ابھی یہ خوف باقی تھا کہ ایک مبینہ سائیبر حملے نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خلیج حیفا میں واقع اسرائیل کی بینزان آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر کئی گھنٹے کے بعد مشکل سے جزوی قابو پا لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ کے باعث آئل ریفائنری کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ اگرچہ غاصب صیہونی حکومت ریفائنری میں لگی آگ کی وجوہات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں حیفا کی آئل ریفائنری میں جمعے کی شب لگنے والی آگ کو سائبر حملے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ ان حملوں کے علاوہ بھی بعض مشکوک واقعات رونما ہوئے، جن میں درجنوں اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔خطے کی سیاست پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے ساتھ سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے صیہونی حکومت کو سخت تشویش اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے نتائج اسرائیلی عوام کے من گھڑت عقائد اور اسرائیلی حکومت کے وعدوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ دوسرے ممالک میں بسنے والے صیہونیوں کو بہشت موعود کے وعدے پر فلسطین لایا گیا تھا، اب وہی علاقہ ان صیہونیوں کے لئے جہنم میں تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ یہ صیہونی کب تک اس کیفیت کو برداشت کرسکیں گے، صیہونی لابی اس پر سخت پریشان ہے اور اسی موضوع کو بعض ماہریں صیہونی کشتی کے بڑے سوراخ سے تعبیر کر رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular