حکومت نے شیعہ مخالف پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
بحرین (نیوز ڈیسک)بحرین میں غاصب حکومت نے ماہ محر م الحرام میں عزاداری سیدالشہدائ(ع) کی اجازت دینے سے انکار کردیا، کورونا وائرس پھیلنے کے بعد علما، اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی اپیل پر شیعہ عوام نے طبی اصولوں پر مکمل عمل کیا، مساجد،امام بارگاہوں، ماتمی انجمنوں اورعلمائے کرام کی اپیل کے باجود حکومت نے شیعہ مخالف پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور عزاداری کی اجازت دینے سے انکار کیا، انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رہنماوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اپنے عوام سے ڈر اور خوف کی وجہ سے غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔


































