بعض ناصبی اہلسنت عوام میں گھس کر بغض آل محمد کی ترویج کر رہے ہیں
جیکب آباد(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت اہلسنت عوام میں بعض ناصبی گھس کر بغض آل محمد کی ترویج کر رہے ہیں، اہل سنت کے عوام اور علما کو اپنی صفوں میں گھسنے والے ناصبی دشمنان اہل بیت پر نظر رکھنی ہوگی جو آل رسول سے بغض و عداوت کا اظہار کرنے کے لئے اہل سنت کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں، انجمن سپاہ علی اکبر جیکب آباد کے زیر اہتمام شہنشاہ وفا حضرت ابوالفضل العباس علمدار کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر جشن کی تقریب سے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاکہ اہل سنت کے علما اور مشائخ عظام نے گستاخ سیدہ فاطمہ الزہرا کے خلاف جس بصیرت جرئت اور بیداری کا مظاہرہ کیا اس نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک دفعہ پھر ناصبی دشمنان اہلبیت متحرک ہو چکے ہیں


































