بکتربند گاڑیاں پہنچ گئیں،کتنے فوجی تعینات ہوں گے واضح نہیں
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے شمال مشرقی شام میں ایک نیا اڈہ بنانا شروع کردیا ہے، یہ فوجی اڈہ شام کے شمال مشرق کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک حسکہ میں بنایا جارہا ہے، وائس آف امریکا کے مطابق حسکہ شہر سے باہر پہلے ہی امریکا کا ایک فوجی اڈہ موجودہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب امریکی افواج نے شہر کے مرکز میں اڈہ بنانا شروع کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس مقام پر کتنے امریکی فوجی تعینات ہوں گے لیکن ان کی بکتر بند فوجی گاڑیاں یہاں موجود ہیں، اس اڈے پر پہلے کرد کی زیرقیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز کا قبضہ تھا، یہ ایک بڑی جیل کے قریب واقع ہے جس میں سینکڑوں داعشی دہشت گرد قید ہیں۔


































