واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے خلاف روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام خرید کرنے کے ردعمل میں پابندیاں عائد کرنے پر مسلسل غور کررہا ہے ،ہم مسلسل اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ پابندیوں کا کیسے اطلاق کیا جائے جس سے ہمارے حقیقی مقاصد حاصل ہوسکیں


































