امریکا عراق اور خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
تہران(نیوزڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکا کے غیر قانونی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے عراق سے نکل جانا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق میں امریکا کی غیر قانونی حرکتوں اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے علاقہ سے نکل جانا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور امن و صلح کی دعوت دے رہے ہیں تو دوسری طرف امریکا عراق اور خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکا کو عراقی حکومت اور عراقی عوام کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے عراق سے نکل جانا چاہیے اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے عراق…


































