Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کااسرائیل کوغرب الاردن کے انضمام کا گرین سگنل

غرب اردن کو ضم کرنے کاکام یکم جولائی سے شروع ہوگا، انضمام کیلئے امن معاہدے کے بجائے اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز پر عمل کیا جائے،امریکی صدر
یہ فلسطینیوں کیلئے بے مثال اور بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع ہے،امریکی محکمہ خارجہ، مشرق وسطیٰ میں ’دو ریاستی حل‘ کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا،فلسطین
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کا گرین سگنل دے دیا، مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے سمجھوتے کے تحت اسرائیلی کابینہ صدر ٹرمپ کے اس منصوبہ اور یہودی بستیوں سمیت غرب اردن کے علاقوں کو ریاست میں ضم کرنے کے عمل کا آغازیکم جولائی سے کرسکتی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تصفیے کیلئے پیش کیے گئے اپنے امن معاہدے پر عمل در آمد کا عندیہ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کے الحاق کیلئے امن معاہدے کے بجائے اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز پر عمل کیا جائے، وہ اس حوالے سے فلسطینی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ مشرق وسطیٰ کے اس اہم مسئلے کو حل کرلیا جائے جبکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی خود مختاری سے متعلق اقدامات اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قوانین لاگوکرنے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے، اسرائیل جو بھی اقدامات کرے گا اس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کیلئے وژن کے مطابق فلسطینیوں سے مذاکرات بھی شامل ہوں گے، یہ فلسطینیوں کیلئے بے مثال اور بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع ہے،اس سے پہلے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیونے کہاتھا کہ امریکا فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خیال نہیں کرتا ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نیاقتدار سنبھالنے کے بعد مغربی کنارے پر الحاق اور گولان پہاڑی پر قبضے کو عالمی قوتوں سے تسلیم کرانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ وہ پْر اعتماد ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کو اس انتخابی وعدے کو پورا کرنے دیں گے، اتحادی حکومت میں شامل گرین اینڈ بلیو پارٹی کے سربراہ بینی گینز کا مغربی کنارے کے انضمام کے حوالے سے کہنا ہے کہ مغربی کنارے سے متعلق واشنگٹن کی یقین دہانی کو تسلیم کرنے سے قبل اسرائیل کی کابینہ اس پر غور کرے گی،جبکہ فلسطینی قیادت نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی سے مشرق وسطیٰ میں ’دو ریاستی حل‘ کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا، حماس کے بیرون ملک شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں بالخصوص غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کی امریکی حمایت بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular