ماسکو(نیوزڈیسک)روسی فوج نے امریکا اور اسکے نیٹو اتحادیوں پر اپنی سرحدوں کے قریب "اشتعال انگیز” فوجی مشقیں کرنے کا الزام عائدکردیا، روسی جنرل اسٹاف کے کرنل سرگئی روڈسکوئی نے کہا کہ روس نے نیٹو کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے دوران فریقین کی فوجی سرگرمیوں کو کم کرنے کی تجویز کا باضابطہ پیغام بھیجا تھا لیکن اتحاد نے اس پیش کش کو نظرانداز کیا۔


































