کربلا کا واقعہ بہت دردناک ہے،بیان کرناتو دور مجھ میں سننے کی ہمت نہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ امام حسین کسی ایک کے نہیں تمام مذاہبِ کے امام ہیں امام عالی مقام کی قربانی کی کوئی نظیر اور اس طرح کا کوئی بھی اور واقعہ تاریخ میں نہیں ملتا،ان کی اس لازوال قربانی کا مقصد حکومت یا اختیارات کا لالچ نہیں تھا بلکہ انہوں نے اسلام کیلئے قربانی دی ،امام عالی مقام نے وہ درس دیا کہ جب تک دنیا باقی ہے دنیا ان کی شجاعت اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی،قیامت تک اگر کوئی ذکر ہے تو وہ امام عالی مقام کی ذات بابرکت جو یاد رکھا جائے گا،مجھ میں امام عالی مقام کی قربانی بیان کرنا تو درکنار سننے کی ہمت نہیں ہیں کیونکہ کربلا کا واقعہ بہت دردناک ہے


































