Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں امن ناپید، جھڑپیں ،دھماکے اور ہلاکتیں

جنگ بندی ختم ہوتے ہی طالبان کے ہلمند اور ہرات میں بڑے حملے، افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ، 21 طالبان جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی
کابل میں مسجد کے اندر بم دھماکا، 12 نمازی جاں بحق ، قندھاراورقندوز میں بارودی سرنگ کے دھماکے، 9 افراد ہلاک، 17 زخمی، خواتین اور بچے بھی شامل
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں عید پر تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد طالبان اور سرکاری فورسز میں دوبارہ جھڑپوں کا آغاز ہوگیا، جبکہ خونریز ی کا سلسلہ بھی پورے ہفتے جاری رہا، دہشت گردی کے واقعات میں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ،دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے، دھماکاکابل کے ضلع شکر درہ میں نماز جمعے کی ادائیگی کے دوران کیا گیا قندھار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جب کہ قندوز میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،ادھر جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں ، طالبان جنگجووَں نے دارالحکومت لشکر گاہ کے مضافاتی علاقے کی چیک پوسٹوں اور بعض دیگر اضلاع پر حملے کیے ہیں ،مقامی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ اس حملے میں 21 طالبان جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں ، ہرات کے ضلع اوبہ میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جنگ جاری ہے، طالبان نے ضلع اوبہ کو صوبے کے دیگر علاقوں سے ملانے والا پل کو تباہ کردیا ہے، حملے میں طالبان کمانڈر سمیت تین حملہ آور ہلاک ہوگئے، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الزام ہم پر نہ عائد کیا جائے، پہلے حکومتی فورسز نے حملے کا آغاز کیا تھا، طالبان نے عید کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کی معیاد16مئی کو ختم ہو گئی تھی ، افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فورسز امریکی افواج کے انخلا کے بعد ملک کادفاع کرنے کے لئے تیار ہیں ، طالبان کو ایسا سیاسی نظام تسلیم کرنا ہوگا جسکی بنیاد انتخابات پر ہو۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular