تشدد سے پتہ چلتا ہے کہ وہ قیام امن کیلئے مخلص نہیں ہیں،صدر غنی
کابل (نیوزڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وطن کے ہمدرد انسانوں کو نشانہ بنانے کو اسلامی اقدار کے منافی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے، ایوان صدر کے ترجمان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے بڑھتے ہوئے تشدد سے پتہ چلتا ہے کہ وہ قیام امن کی پابندی کے جذبے کے برخلاف بے گناہ عوام کے قتل کے درپے ہیں ،طالبان نے پبلک پروٹیکشن آفس کے ترجمان ضیا ودان کی گاڑی کو کابل کے کارتہ نو علاقے میں مقناطیسی بم کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دو ساتھی جاں بحق ہوگئے تھے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- افغانستان : عہدیداروں کے قتل پر غم وغصہ کی لہر


































