اشرف غنی کے ذریعے ملک نئے فریب میں جکڑا جا رہا ہے، جنرل رشید دوستم
کراچی (نیوزڈیسک)افغانستان میں امن کیلئے طالبان سے معاہدے سے قبل امریکا کی جانب سے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں،امن معاہدے کیلئے کوشاں امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے سیاسی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اشرف غنی کے حریف سابق افغان صدر جنرل دوستم کو بڑا فوجی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی لیکن جنرل دوستم نے امریکا کی یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے اشرف غنی کی حکومت کو قانونی ماننے سے انکار کردیا ہے، سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے ذریعے ملک نئے فریب میں جکڑا جا رہا ہے، قوم دھوکے میں نہ آئے، دوسری جانب جنرل دوستم کے انکار سے افغانستان کے سیاسی ماحول میں ایک المیہ جنم لے سکتا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- افغان جنرل دوستم کا اشرف غنی کی قانونی صدر ماننے…


































