یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں پابند ہوں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے آن لائن رولز جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی، نئے آن لائن رولز کے مطابق اسلام، دفاع پاکستان اور پبلک آرڈر کے بارے میں غلط معلومات دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ دفاعی اداروں اور پاکستان مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی، اس کے علاوہ اخلاق باختہ اور فخش مواد اپ لوڈ کرنے پر بھی فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی


































