
رام اللہ : غرب اردن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب عام گاڑی میں آنے والے اسرائیلی فوجیوں نے جنین کی ناصر شاہراہ پر واقع فلسطینی فوجی انٹلیجنس یونٹ کے صدر دفاتر کے باہر متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، فلسطینی اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کیا تو فوجیوں نے ان پر گولیاں برسادیں، الجزیرہ ٹی وی چینل نے جھڑپ میں ایک صیہونی فوجی افسر کے مارے جانے کی اطلاع بھی دی ہے، لیکن اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔


































