امت فاطمہ(ع) کی ذات کو مرکز بناکر مسلکی جھگڑوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سیدة النسا العالمین کی ذات مقدسہ چودہ سو سالوں سے معیار حق وصداقت ہے،امت مسلمہ اس ایک نکتہ پر باہم ہو کر سارے اختلافات اور مسلکی جھگڑوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہے، ا م الا ئمہ خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شجاعت اور امام حسن علیہ السلام کا تدبر و فراست اسی ماں کی تربیت کا نتیجہ ہے جسے دنیا ام ابیہا اور خاتون جنت جیسے القاب سے جانتی ہے ، دور عصر کے طاغوت اور استکبار کا مقابلہ کرنے کیلئے اہلبیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو اپنانا ہو گا،مادیت پسندی کے موجودہ دور نے انسان پر خواہشات نفس کا غلبہ طاری کیا ہوا،امت مسلمہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے منحرف ہوتی دکھائی دے رہی ہے،اس صورتحال میں ماوں کے کردار کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔


































