مرکزیت برقرار رکھیں،علامہ ناصر عباس، شرکت واجب قرار دیں،شہنشاہ نقوی
کراچی (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں فرقہ واریت کی خطرناک سازش کو ناکام بنانے کیلئے رواں سال اربعین پر اہل تشیع کی جانب سے طاقت کے بھرپور مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے، ملک کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں جہاں جہاں اربعین کے جلوس نکالے جاتے ہیں عزادار بھرپور شرکت کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداروں سے اپیل کی ہے کہ اربعین کے جلوسوں میں لازمی شرکت کریں اور مرکزیت کو برقرار رکھیں، علامہ شہنشاہ حسین جعفری نے کہا ہے کہ عزادار اربعین کے جلوسوں میں شرکت کو خود پر واجب قرار دیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی نئی ریلی نہیں نکالی جائے گی نہ ہی کوئی مشی ہوگی بلکہ مرکزی جلوسوں میں بھرپور شرکت کی جائے گی


































