ابوجا میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے،شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ
ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی غیر قانونی گرفتاری اور برسوں سے جیل میں رکھنے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، دارالحکومت ابوجا میں شیخ زکزاکی کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر ان کی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، شیخ ابراہیم زکزاکی کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بلا قید و شرط فوری طور پر رہا کرے ،یاد رہے کہ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ پانچ سال سے غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں اور انکی جسمانی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے


































