بحرین میں کسی کو حکومت کے خلاف بولنے تک کی اجازت نہیں،آیت اللہ عیسی قاسم
مناما(نیوز ڈیسک) بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام پر روا رکھے گئے ظلم و ستم نے بحرین کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹی چھوٹی جیلیں آل خلیفہ حکومت کے مخالف شہریوں سے بھرے ہوئی ہیں، جس کی بنا پر بحرین ایک بڑی جیل میں تبدیل ہو گیا ہے ،ہر ملک میں عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے مگر بحرین میں کسی کو حکومت کے خلاف بولنے تک کی اجازت نہیں ہے اور اس ملک میں عوام کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے ، بحرین پر ایک ڈکٹیٹر حکومت مسلط ہے، جو عوام کی منتخب کردہ نہیں اس لئے اسے کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے


































