قاری زوار بہادر نے ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے
لاہور(نیوز ڈیسک) شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ، قاری زوار بہادر نے ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے اور دھمکیاں دی ہیں ، اب یہ ریاست پر ہے کہ وہ ان کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی ہے یا نہیں، ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر جلالی کو چھوڑا گیا تو ہم نکلیں گے، جلوس روک دیں گے، سڑکیں بلاک کر دیں گے، ڈرنے والے نہیں،سبطین سزواری نے کہا کہ ایک طرف پوری قوم ہے اور ایک طرف یہ مولوی، اب ریاست فیصلہ کرے کہ اس شرپسندی کو کیسے ختم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کو حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خبردار ہم ہر جگہ کھڑے ہوں گے اور جواب دیں گے اور پہلے سے زیادہ جلوس نکلیں گے اور پہلے سے زیادہ مجالس ہوں گی


































