علامہ سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی ملاقات،تعاون کی یقین دہانی
کراچی(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے واضح کیا ہے کہ ہم آخری شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کراچی میں جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور ایم ڈبلیو ایم مشترکہ طور پر تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نئے جوش و جذبے کے ساتھ ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی اس حوالے سے تازہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،ملاقات میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے علاوہ علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے اراکین بھی موجود تھے۔


































