
دمشق : صیہونی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کردیا۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں دو رہائشی عمارتوں پر اسرائیل نے حملہ کیا، جس میں پندرہ افراد شہید اور سولہ زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا کہ دمشق میں حملے کا ہدف فلسطینی اسلامی جہاد مسلح گروپ کا ہیڈکوارٹر تھا۔


































