Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت کی اندرونی لڑائی، نیتن یاہو نے جنگی کابینہ توڑ دی

تل ابیب : صیہونی حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ تحلیل کردی۔ غزہ جنگ کو طول دینے کی نیتن یاہو کی پالیسی کی وجہ سے جنگی کابینہ میں پہلے ہی اختلافات پائے جاتے تھے، بنی گانٹز کے استعفیٰ کے بعد آئزن کوٹ بھی کابینہ سےالگ ہوگئے۔ دو وزرا کے استعفیٰ کے بعد نتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی نئی جنگی کابینہ تشکیل دینے پر زوردے رہے ہیں۔ اتماربن گوئر اور بزلیل اسمورٹچ نےنیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے باوجود جنگ جاری رکھیں۔ نیتن یاہو کا اپنے وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کے ساتھ اختلاف بھی شدید تر ہو چکا ہے اور وزیر اعظم کے دفتر نے وزیر دفاع کو بے شرم اور احمق جیسے القابات سے نوازا ہے۔ نیتن یاہو نے جنگی کابینہ میں انتہا پسند جماعتوں کو رکنیت نہیں دی تھی۔ مگر اب ان کی طرف سے دباؤ ہو سکتا ہے۔ اگر نیتن یاہو بین گویر یا اسموٹریچ کو جنگی کابینہ میں نہیں لیتے ہیں تو اتحاد کو خطرہ لاحق ہوجائے گا اور اگر لیتے ہیں تو بین الاقوامی سطح سے سخت رد عمل کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular