
غزہ : صیہونی فوج نے راکٹ داغنے کو جواز بنا کر جنوبی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر فضائی حملے کیےہیں۔ صیہونی لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں نے راکٹ بنانے کے مبینہ مقامات اور حماس کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں القسام بریگیڈز کے ایک مقام کو نشانہ بنایا۔ ذرائع نے شمالی غزہ میں حماس کے ایک نگراں اڈے پر اسرائیلی توپ خانے سے فائرنگ کی اطلاع بھی دی۔
صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حماس کے ترجمان نے عزم کا اظہار کیا کہ ناگزیر فتح حاصل کرنے تک اپنے فلسطینی عوام کا دفاع کریں گے اور اپنی سرزمین اور ہمارے مقدس مقامات کو قبضے اور اس کے نوآبادیاتی آباد کاروں سے آزاد کرائیں گے ۔ اسرائیلی حملہ غزہ کی پٹی سے دو راکٹ فائر کیے جانے کو جواز بنانے کے بعد کیا گیا، جو تل ابیب کے قریب بحیرہ روم میں گرے۔


































