
غزہ : ہفتے کا دن اہلیان غزہ کیلئے انتہائی خونی رہا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سو سے زائد فلسطینی شہید اور ایک سو ستر زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجی نے غزہ میں المواسی کیمپ کو چار گھنٹوں کے وقفے سے دو بار نشانہ بنایا۔ بلند مقام سے کی گئی گولہ باری سے خیمہ بستی میں آگ لگ گئی۔ دونوں حملوں میں چوالیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے الشاطی کیمپ پر بھی شدید حملہ کیا جس میں بیس افراد شہید ہوئے۔ صیہونی فوج نے ہفتے اور جمعہ کی درمیان شب بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے زیر انتظام عمارت کو نشانہ بنایا۔ بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔ بمباری میں بائیس افراد شہید اور پینتالیس زخمی ہو گئے۔ واقعے کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ صیہونی فوج نے رفح میں بھی تباہی مچائی۔
ادھر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 37 ہزار پانچ سو اکاون ہوگئی ہے۔ جبکہ 86 ہزار افراد زخمی ہیں۔


































