Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یمن کا عرب امارات کو دبئی ایکسپو سمیت اہم مقامات نشانہ بنانے کا انتباہ

صنعا : یمنی وزیراعظم کے مشیر حامد عبدالقادر انطار نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یمن کے خلاف سعودی زیرقیادت جنگ میں اپنی شمولیت جاری رکھی تووہ مزیدحملوں کا شکار ہو گا۔یمن کو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا جائز حق ہے۔سعودیوں اور اماراتیوں کا خون یمنیوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔ دبئی ایکسپو سمیت کسی بھی مقام کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ یمنی مشیر نے کہا کہ یمن میں ایرانی ہتھیار استعمال کرنے کے بے بنیاد الزامات لگار کر سعودی امریکی دشمن یمن، اس کے جزائر اور اس کے ساحلوں پر اپنے قبضے کو قانونی حیثیت دینا چاہتا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں واشنگٹن کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ ادھر یمن کی فوج کے نائب کمانڈر علی الموشکی نے طوفان 2 آپریشن کی طاقت و توانائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کے دوران اہم اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس ایسے ہتھیار اور ڈرون ہیں جو دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام جارحین ہمارے ڈرون اور میزائلوں کے نشانے پر ہیں ۔

مزید پڑھیے

Most Popular