
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اپنے حکم کے ذریعے امریکہ اور برطانیہ کو دو دشمن ممالک قرار دے دیا ہے۔ مہدی المشاط نے ایک چار نکاتی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ یمن کے دشمن ملک شمار ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ جنگ کے اصولوں کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے صدر نے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لانے اور حکم نامے کو قومی اخبارات میں من و عن شائع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔


































