
یمنی فوج اور انصار اللہ نے حملہ ناکام بنادیا، صنعا کو ماریب اور جو ف صوبو ں سے ملانے والی اسٹریٹجک سڑک پر قبضہ، لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی
رضا کارفورس حزب سے 5کلومیٹر دور رہ گئے،مارب و الجوف کے اطراف 25سو مربع کیلومیٹر علاقہ چھڑالیا، آرامکو آئل تنصیبات پر ایک بار پھر ڈرن حملہ
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن میں فوج اور انصار اللہ نے سعودی نواز فورسز کا دارلحکومت صنعا پر بڑاحملہ ناکام بناکر صنعا کو ماریب اور جو ف صوبو ں سے ملانے والی
ایک اسٹریٹجک سڑک پر قبضہ کرلیا، صنعا کے آس پاس ہونے والی لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے،اس کارروائی کے بعد حوثی اب پیشرفت کرتے ہوئے جوف کے دارحکومت حزم پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ شہر سے صرف پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر رہ گئے ہیں، تازہ لڑائی سے پہلے صوبہ جوف زیادہ تر حوثیوں کے زیر کنٹرول تھا، اس کا دارالحکومت اب بھی منصور ہادی کی فورسز کے ہاتھ میں ہے،جبکہ ماریب صوبہ جزوی طور پر حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے، جس کا دارالحکومت سعودی نواز فورسز کے قبضے میں ہے، یمنی فوج نے مغربی شہر مارب کی جانب پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے مارب و الجوف کے اطراف 25سو مربع کلومیٹر سے زیادہ زمینیں آزاد کرا لیں کارروائی میں 1500 جارح ہلاک اور 1800 زخمی ہوئے، دشمن کے پانچ بریگیڈ کو تباہ کردیا گیا، یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ دارلحکومت صنعا پر قبضے کیلئے سعودی فوج نے بڑی مہارت سے منصوبہ بنایا تھا جسے ناکام بنادیا گیا، سعودی اتحاد نے اپنی فوج کی فضائی حمایت کی تاکہ زمین پر اس کی فوجیں آسانی سے آگے بڑھیں لیکن ہمارے میزائلوں کے خوف سے انہوں نے جنگی طیاروں کو بہت بلندی پر ہی رکھا، افواج ملک کی مکمل آزادی و خودمختاری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور خارجی دشمن کے مقابلے میں یمن کا دفاع کریں گی یمنی فوج اور رضاکار فورس نے مغرب میں واقع صوبہ البیضا کے دو اہم اسٹراٹیجک علاقوں کو آزاد کرا لیا،فورسز نے سعودی عرب کے ابہا و جیزان ہوائی اڈوں، خمیس مشیط فوجی اڈے اور دوسرے حساس اور بنیادی اہداف پربھی میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، یمن کی مسلح افواج نے سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں آرامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔


































