عیسائی یادگاریں بھی اپنی جگہ موجود رہیں گی، ترک مذہبی اتھارٹی
استنبول (نیوزڈیسک) ترکی کی مذہبی اتھارٹی دیانت کا کہنا ہے کہ آیا صوفیہ مسجد نماز کے اوقات کے بعد بھی سیر کے لیے کھلی رہے گی،چھٹی صدی کے اس تاریخی ورثے میں موجود عیسائی مذہب کی یادگاریں بھی اپنی جگہ موجود رہیں گی، انہیں وہاں سے نہیں ہٹایا جائے گا اور نماز کے وقت انہیں ڈھانپ دیا جائے گا،عدالتی فیصلے کے آیا صوفیہ میں 24 جولائی کو باقاعدہ نماز کی ادائیگی کا انتظام کیا جائے گا، استنبول میں موجود آیا صوفیہ کی حیثیت کو 1934 میں عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا تھا، اس کی یہ حیثیت گذشتہ جمعہ کو منسوخ کر کے اس ورثے کا کنٹرول ترکی کی مذہبی اتھارٹی دیانت کے حوالے کر دیا گیا تھا، ترکی کے اس عدالتی فیصلے سے مغربی ممالک کی حکومتوں، روس اور عیسائی رہنماو ¿ں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے


































