
والدین کو میری ایک نصیحت ہے وہ یہ کہ جہاں تک ممکن ہو بچوں کو کمپیوٹر سے دور رکھیں! اجازت نہ دیں کہ ان کے وقت کا زیادہ تر حصہ کمپیوٹر گیمز میں گزرے کیونکہ اس سے بہت زیادہ Informations بچے کے ذہن میں منتقل ہوتی ہیں۔ جو اس کی فکری تحلیل کی صلاحیت کے لیے نقصان کا باعث ہیں۔ بالخصوص اگر کمپیوٹر گیمز کو مسلسل کئی گھنٹوں تک کھیلا جائے تو اس سے ذہنی انرجی کے ضیاع اور جسمی و دماغی نقصانات کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔


































