
بچوں کے جھوٹ بولنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ تین سے چھے سال کے بچوں کے لیے جھوٹ بولنا ایسے نہیں ہوتا جیسے بڑے سمجھتے ہیں۔ ان کا مقصد کبھی بھی دوسروں کو دھوکہ دینا نہیں ہوتا بلکہ اکثر خیالی شکل میں ہوتا ہے جبکہ بڑے بچوں کے جھوٹ بولنے کی اہم ترین وجہ یہ ہوتی ہے کہ بڑے ان پر زور ڈالتے ہیں کہ وہ کسی واقعہ کی تفصیلات بتائیں۔ یہ دباؤ انہیں جھوٹ بولنے پر مجبور کرتا ہے۔
جھوٹ بولنا ایک قسم کا دفاعی ردِعمل ہے جسے بچے تنقید اور سزا سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، ایک بچہ جسے اسکول میں کم نمبر ملتے ہیں لیکن گھر میں وہ جھوٹ بولتا ہے کہ اس کا رزلٹ اچھا ہے۔ ایسے حالات میں والدین کو چاہیے کہ وہ پرسکون ہو کر بچے کی بات سنیں اور پھر اسے بتائیں کہ جھوٹ بولنا درست نہیں ہے۔


































