
غرب اردن : مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینیوں کے ایک گاؤں پریہودی آبادکاروں نے دھاوا بول دیا اورتوڑ پھوڑ کی ہے۔ یہودی آبادکاروں نے فلسطینی گاؤں سے گزرتے ہوئے گاڑیوں اور کاروباری اداروں کی کھڑکیوں پر پتھراؤ کیا ہے جس سےایک نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا۔حالیہ مہینوں میں یہودی آبادکاروں کا فلسطینیوں پریہ تازہ حملہ ہے۔ آبادکاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں اوراسرائیلی امن کارکنوں پرحملہ کیا اورایک گاڑی کوآگ لگا دی۔


































